تہران، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم اجنبیوں کو ملک میں مداخلت اور جارحیت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بات میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے آج بروز اتوار نے خاتم الانبیا (ص) کی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ ایران کی عقلمند ، صابر اور ایثار کرنے والی قوم نے ان سالوں میں بہت سے امتحانات کا سامنا کیا ہے اور وہ ان سب امتحانوں میں کامیاب ہوئے ہیں۔

جنرل موسوی نے مزید بتایا کہ ہم اجنبیوں کو ملک میں مداخلت اور جارحیت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یقیناً اس بہادر عوام زخمی ہیں لیکن زخم مندمل ہو جائیں گے اور یہ تمام برائیاں امریکہ اور صیہونی کے سیاہ ریکارڈ میں شامل ہو جائیں گی اور وہ دن آئے گا جب ہمارے نوجوان خود اس کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ مسلح افواج ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور ملکی سلامتی کو برقرار رکھنے اور خطرات سے نمٹنے کے لیے قوم کی فرنٹ لائن پر ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu