تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سنیوں اور شیعوں کے درمیان اتحاد کو مختلف شعبوں میں ملک کی فتح کا راز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنیوں اور شیعوں نے دفاع مقدس اور اندرونی واقعات میں اتحاد اور ایثارکے ساتھ ایک مضبوط ایران کو بنایا۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے اتوار کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے عوامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ہفتہ وحدت کے آغاز کو تمام مسلم بہائیوں اور بہنوں کے علاوہ ملک کے تمام شیعی اور سنی بہا‏ئیوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ وحدت وطن عزیز ایران اور اسلامی انقلاب کی خدمت کی راہ میں شیعہ اور سنی کے درمیان یکجہتی کی علامت ہے اور ہم نے ہمیشہ دفاع مقدس اور اندرونی واقعات میں اس اتحاد کا مشاہدہ کیا ہے اور سنی اور شیعہ مل کر وطن عزیز ایران کو مضبوط بنانے میں کامیاب ہوئے۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ہماری فتح کا راز عزیز ایران میں تمام مختلف فرقوں کا اتحاد اور یکجہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  رہبر معظم کے کہنے کے مطابق برطانوی شیعہ اور امریکی سنی دونوں ایک ہی قینچی کے دھار ہیں اور وہ مسلمانوں کے درمیان تنازعات کے پھیلنے کے ساتھ صیہونی حکومت اور امریکہ کی چکی میں پانی ڈال رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu