تہران، ارنا - ایران کی بری مسلح افواج کے کمانڈر نے ایرانی سپاہ پاسداران کے ڈرون اور میزائل یونٹوں کے ذریعے شمالی عراق میں ایران مخالف اور علیحدہ پسند دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی مکمل تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مخالف اور علیحدگی پسند دہشت گردوں کے مکمل تخفیف اسلحہ تک یہ حملے جاری رہیں گے۔

 جنرل محمد خاکپور نے آج بروز بدھ اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج  کے حمزہ سید الشہدا (ع) کے آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے 73 بیلسٹک میزائل کے ذریعے ان دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

https://twitter.com/IRNA_Urdu