تہران، ارنا - شہید لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ نے آج صدارتی دفتر میں آیت اللہ رئیسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

شہید لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ نے آج صدارتی دفتر میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

آیت اللہ رئیسی جنہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس اپنی تقریر کے دوران لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر دکھاتے ہوئے انہیں مزاحمت کا ہیرو قرار دیا اور ڈونلڈ ٹرمپ اور اس شہید کے قتل میں دیگر ملوثین کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا، آج بروز پیر صدارتی دفتر میں جنرل سلیمانی کے اہل خانہ کی میزبانی کی۔

ایرانی صدر کے خطاب کے بعد سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کے جرائم کی وضاحت کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو شہید حاج قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت میں آیت اللہ رئیسی کے بہادرانہ اقدام کو سراہا۔

اس کے علاوہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے حاج قاسم سلیمانی کے قتل کے ملوثین اور مجرموں کے ٹرائل کا مطالبہ کرنے اور سنجیدگی سے ایرانی عوام کے جائز حقوق کے جائزے کے لیے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایرانی صدر کے بہادرانہ، ذہین اور قابل فخر اقدام کی تعریف کی اور شکریہ اداکیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu