تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران یوکرین کی حکومت کے تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات کے بارے میں فیصلے کا مناسب جواب دے گا۔

یہ بات ناصر کنعانی نے ہفتہ کے روز کہی۔
انہوں نے یوکرین حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ غیر ملکی میڈیا کے پروپیگنڈے اور غیر مصدقہ رپورٹس کے تحت کیا گیا۔
کنعانی نے یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے تناظر میں ایران کی فعال غیر جانبداری کی پالیسی کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ایران کسی بھی جنگ کی مخالفت کرتا ہے اور دونوں متحارب ممالک کے درمیان اختلافات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے روس اور یوکرین کے ہم منصبوں کے درمیان گزشتہ چند مہینوں میں ہونے والی ملاقاتوں اور فون پر بات چیت کا مقصد تنازع کے حل میں مدد کرنا تھا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یوکرین کی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ تیسرے ممالک سے متاثر نہ ہو جو تہران کے ساتھ ملک کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu