تہران، ارنا- ایرانی کانوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی گیارہویں بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا گیا جس میں دنیا کے 25 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

ایرانی کانوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی گیارہویں بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا گیا جس میں دنیا کے 25 ممالک بشمول جنوبی افریقہ، جرمنی، چین، ترکی، روس، برطانیہ، جاپان، اسپین، جنوبی کوریا، ہالینڈ اور اٹلی کے نمائندوں نے حصہ لیا ہے۔

اس نمائش میں کان کنی اور تجارت سے متعلقہ حکام کے علاوہ برازیل، چلی، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، کینیا، نائیجیریا، نکاراگوا، بولیویا، سلوواکیا سمیت 23 ممالک کے سفیر اور نمائندے ایران کے مختلف علاقوں میں کانوں اور کان کنی کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کے لیے شریک ہیں ۔

اس تقریب کی نمائش کو ملک اور مشرق وسطیٰ کی معدنی صنعتوں کی باوقار نمائشوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جس میں130 سٹالز اس صنعت کی مصنوعات، صنعتیں اور مشینیں پیش کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu