تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اربعین کی تقریبات میں زائرین کی میزبانی کرنے پر عراقی حکومت اور عوام کی تعریف کی۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کی اربعین کی تقریب نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان لازم و ملزوم رشتہ ہے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہم عراق کے تمام بیٹوں، اس کی حکومت اور مسلح افواج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے چالیس تک ایرانی اور غیر ایرانی زائرین کی مہمان نوازی کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu