اجراء کی تاریخ: 14 ستمبر 2022 - 13:53

تہران، ارنا - ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کارلوس قیروز بدھ کے روز علی الصبح تہران پہنچ گئے تاکہ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنا کام شروع کر سکیں۔

قیروز کو ایک ہفتہ قبل دوبارہ ایرانی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
قومی فٹ بال ٹیم اور قیروز کے مداحوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پہنچ گئی تھی، ان شائقین میں سے ایک اہواز سے تہران آیا تھا اور ایک بینر پر ان کا استقبال کیا۔
اس اہوازی مداح کے بینر پر، جو اپنے بیٹے کے ساتھ ایئرپورٹ پر موجود تھا، اس نے لکھا: CQ کے گھر میں خوش آمدید۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu