ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کی ڈرون مشق کے آغاز سے، عالمی میڈیا بالخصوص عربی زبان ذرائع ابلاغ نے اس مشق کو اپنی خبروں اور رپورٹوں کی ہیڈلائن میں قرار دے دیا۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی ڈورن مشق سے متعلق کہا کہ اس مشق کا مقصد ایرانی دفاعی طاقت کی تقویت اور ممکنہ حملوں سے مقابلہ کرنے کا ہے۔
تہران میں قائم المسیرہ ٹی وی چینل نے بھی ایک رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی ڈرون مشق کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اعلی فوجی حکام کے مطابق، محکمہ دفاع اور ایرانی علم پر مبنی کمپنیوں کے تعاون سے تیار کردہ جدید اور ماڈرن ڈرونز اس مشق میں حصہ لیں گے۔
نیز الیمادین ٹی وی چنیل نے اپنے رپورٹر کے ذریعے ایران کی اس فوجی ڈرون مشق کی کوریج کرتے ہوئے کہا کہ اس دو روزہ مشق کے دوران، ایران کی فضائی، بری اور بحری فورسز، خاتم الانبیا کے فضائی نظام کے ساتھ ہیں اور اس مشق میں حصہ لیں گی۔
اس کے علاوہ شامی سرکاری ٹی وی چینل نے ایک رپورٹ میں اس مشق کی تفصیلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مشق میں ایران بھر کے 150 ڈرونز حصہ لیں گے۔
العربی ٹی وی چینل نے بھی "ایران 150 ڈرونز کی شرکت سے ایک فوجی مشق میں اپنی تیاری کو آزما رہا ہے" کے عنوان کے تحت، کہا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ ایران میں چاروں افواج کی سطح پر مشترکہ ڈورن مشق کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
نیز المنار ٹی وی چینل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی ڈرون مشق کی کوریج کرتے ہوئے کہا کہ اس مشق کا ایران بھر میں انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ایران کی طاقت کا مظاہرہ ہے۔
عراق کی السومریہ ٹی وی چینل نے بھی اس مشق کی کوریج کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مشترکہ ڈورن مشق "فوج 1401" کو جنوب میں خلیج فارس اور بحیرہ عرب کے پانیوں سے لے کر مشرق، مغرب اور شمالی علاقوں میں انعقاد کیا۔
امریکہ کی عرب زبان ٹی وی چینل الحرہ نے بھی "ایران بھر میں مثالی فوجی ڈرون مشق" کے عنوان کے تحت ایک رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشق کی تفصیلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون پروگرام، امریکہ اور اسرائیل کی تشویق کا باعث ہوگا۔
1948 کی مقبوضہ فلسطین میں رہنے والوں سے تعلق رکھنے والی ویب سائٹ عرب 48 نے بھی "ایرانی فوج نے بڑے پیمانے پر فوجی ڈرون مشق کا آغاز کیا" کے عنوان کے تحت ایک رپورٹ میں کہا کہ یہ مشقیں تل ابیب یونیورسٹی کے سیکیورٹی ریسرچ سینٹر کی ایک رپورٹ کے دو دن بعد شروع ہوئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کے ڈرون اسرائیل کے لیے بڑھتے ہوئے خطرہ بن گئے ہیں۔
شامی کی سرکاری نیوز ایجنسی (سانا) نے بھی " ایران۔۔۔ملک بھر میں بڑے پیمانے پر فوجی ڈرون مشق کا آغاز" کے عنوان کے تحت ایک رپورٹ میں اس مشق کی تفصیلات کو بتایا۔
نیز رای الیوم نیوز ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ایران نے سب سے بڑی مشرکہ فوجی ڈرون مشق کا آغاز کیا جس میں 150 ڈرونز کا ہتیھاروں کی طاقت اور درستگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
نیز صدائے بیروت نیوز ایجنسی نے "مثالی۔۔۔ ایران نے بڑے پیمانے پر فوجی ڈرون مشق کا آغاز کیا" کی ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا کہ اس مشق کا ایران بھر میں اور اس ملک کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے انعقاد کیا جاتا ہے۔
میڈل اسٹ انلائن نیوز ایجنسی نے بھی ایک رپورٹ میں ایران کی فوجی ڈرون مشق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مختلف تقریبات میں اپنے ڈرونز کی نقاب کشائی کی ہے۔
فرانس اور جرمنی کی نیوز ایجنسی، رائٹرز، العہد، سوئٹزرلینڈ اینفو، شفق نیوز، الخلیج آنلائن، القبس، الایام،شرف نیوز کی خبر رسان اینجسی اور الاخبار، الشرق الاوسط، رای الیوم اور القدس کے اخبارات بھی دیگر میڈیا ہیں جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی ڈرون مشق کی رپورٹ دی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی فوج کی 1401 کی مشترکہ فوجی ڈرون مشق کے پہلے دن میں فوج کی چاروں افواج سے 150 نگرانی اور جاسوسی ڈرونز نے ملک کی سرحدوں کی نشاندہی کے عمل اور عام مشق کے علاقے کی حدود میں پہلے سے طے شدہ اہداف کو کامیابی سے سرانجام دے دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu