ارنا رپورٹ کے مطابق، "ہادی جوشقانی" نے جمعرات کو اس شعبے کے ماہرین سے ایک اجلاس کے دوران، مزید کہا کہ نال کے خون کا نمونہ؛ کینسر اور تھیلیسیمیا کی بیماریوں کے علاج میں کارگر ثابت ہوا ہے۔ لہذا عوام اپنی نوازائیدہ بچوں کے نال کے خون کا عطیہ کرنے سے اپنے بچے کے مستقبل کی ضمانت میں مدد کرسکتے ہیں۔
ایران کی رویان انسٹی ٹیوٹ کے نال کے خون کے بینک کے اداروں کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اب تک سٹیم سلز کے ذخیرے سے خون سے پیدا ہونے والی بہت سی بیماریوں جیسی کینسر اور تھیلیسیمیا کا علاج ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیم سیلز کے ساتھ دماغی فالج، سی پی اور آٹزم کے علاج کے تحقیقی منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔
جوشقانی نے کہا کہ رویان انسٹی ٹیوٹ کے نال کے خون کے بینک کی سرگرمیوں کا 2005ء سے آغاز کیا گیا ہے اور اب تک سٹیم سلز سے خون سے پیدا ہونے والی بہت سی بیماریوں جیسی کینسر اور تھیلیسیما کا علاح ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سٹیم سلز سے دماغی فالج، سی پی اورآٹزم جیسی بیماریوں کے علاج کے تحقیقی منصوبے کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہیں اور جلد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu