تہران، ارنا - اسرائیلی ذرائع نے ہفتہ کی رات اطلاع دی ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کی فوج کو مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوجیوں کے ایک گروپ پر فلسطینی عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی۔

ابھی تک ممکنہ متاثرین کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ اقدام جنوبی نابلس میں ایک چوکی پر جھڑپوں کے دو دن بعد سامنے آیا ہے جہاں 3 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

 زخمیوں میں سے ایک کی گردن پر زخم آیا ہے اور اس کی حالت خطرناک ہے۔

صہیونی فوج نے فلسطینی ہلال احمر فورسز کو زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu