تہران، ارنا- ایرانی قومی باسکٹ بال ٹیم نے ایشین کپ کے مقابلوں کے سلسلے میں جاپانی ٹیم کیخلاف کیھلے گئے میچ کو جیت کرکے تیسرے گروہ کا ٹائٹل جیتنے سے اس ایونٹ کے اگلے دور کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی باسکٹ بال ٹیم، آج بروز اتوار کو ایشین کپ کے گروہی حصے کے تیسرے اور آخری دور میں جاپان کیخلاف میدان میں اترگئی۔

ایرانی باسکٹ بال کھیلاڑیوں نے اس میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76-88 نتیحے کیساتھ  کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایرانی قومی باسکٹ بال ٹیم نے ہیڈ کوچ "سعید ارمغانی" کی قیادت میں اس سے پہلے شام اور قازقستان کی ٹیموں کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔

تو اس طرح ایران کی باسکٹ بال کی قومی ٹیم کے کھیلاڑیوں نے تیسرے گروہ کے تیسرے میچ کو بھی جارحانہ انداز میں جیت کرکے بطور اپنے گروہ کے فاتح کے اگلے دور کیلئے کوالیفائی کرلیا؛ ایران اس ایونٹ کے اگلے دور میں اردن یا چینی تائیپے کیخلاف میدان میں اترے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu