ارنا رپورٹ کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل "احمد رضا پور دستان" نے جمعرات کی شام کو ایرانی علاقے ملایر میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ایرانی سرزمین کیخلاف جارحیت کرنے کا ارادہ ہو تو اس کا منہ توڑ او پچھتانے والا جواب کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قائد اسلامی انقلاب نے نوجوانوں اور نئے نسل پر بہت بھروسا کیا ہے اور ملک میں نوجوان اشرافیہ اور ماہرین کی کوجودگی کی بدولت ہم تمام دفاعی سازو سامان کو اندروں ملک ہی میں تیار کرتے ہیں۔
ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر کے اعلی مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج کو دفاعی، فضائی، بری، بحری اور سمندر کے نتچے کے شعبوں میں بے پناہ صلاحیتیں حاصل ہے جو ایک دوسرے کیساتھ مل کر سپریم لیڈر کے پرچم تلے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu