تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے گستاوو پیٹرو کو کولمبیا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

حسین امیر عبداللہیان نےبدھ کےروز اپنی ایک ٹویٹ میں کولمبیا کےصدارتی انتخابات میں کامیابی کیلیے گستاوو پیٹرو کو مبارکبادی پیغام دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک آزاد اور جمہوریت کے ماحول میں صدارتی انتخابات میں کولمبیا کے عوام کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے گستاوو پیٹرو کو نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے ان کی اور کولمبیا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ گستاوو پیٹرو اتوار کے روز صدارتی انتخابات میں کولمبیا کے پہلے بائیں بازو کے صدر کے طور پر منتخب ہوئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu