تہران، ارنا- ایرانی محکمہ دفاع کے ایک ملازم نے اتوار کی سہ پہر کو صوبے سمنان کے عوامی علاقے میں مشن کے دوران، جام شہادت نوش کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد عبدوس" ایرانی محکمہ دفاع کے ملازموں میں سے ایک تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کی۔

ایرانی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں آپ کے اہل خانوں اور ساتھیوں کو تعزیب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اقتدار اور دفاعی طاقات ان عزیز مجاہدوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جو ملک کی عزت کی راہ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ان پیارے شہید کے مقدس جسد خاکی کی نماز جنازہ کل اس شہر میں ادا کی جائے گی جس میں شہداء کے اہل خانہ اور سمنان کے مختلف طبقوں کے عوام حصہ لیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@