نائب ایرانی صدر برائے سائنسی اور ٹیکنالوجی امور کی رپورٹ کے مطابق طلباء کے بھیجنے اور طلبہ کے داخلے کی پالیسی میں چھٹے ترقیاتی منصوبے کے مطابق نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق 2000 سے 2018 کے درمیان بیرون ملک ایرانی طلباء کی تعداد میں2.3گنا اضافہ ہوا ہے اور 2011 سے 2018کے دوران ایران میں غیر ملکی طلباء کی تعداد میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے۔
ملک چھوڑنے والے ایرانی طلباء کی تعداد اور ملک میں داخل ہونے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ملک میں طلباء کے بھیجنے اور طلبہ کے داخلے کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے اور ایران نے 2018 میں طالب علم بھیجنے والے ممالک میں 19 ویں پوزیشن اور طالب علم قبول کرنے والے ممالک میں 31 ویں پوزیشن حاصل کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@