نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق ایف بی آئی کے سائبر حملوں کے حالیہ الزام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق اعلان کیا کہ ایران اپنی ایٹمی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے سائبر حملوں کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بے بنیاد دعویٰ ایک نفسیاتی جنگ کی ایک مثال ہے اور یہ ایک مہم ہے جس کا مقصد ایران کے خلاف قیاس آرائیوں اور جھوٹ پھیلانا ہے اور اس کی کوئی اعتبار نہیں ہے۔

ایران کی نمائندگی نے کہا کہ ایف بی آئی نے سائبر حملے کے تقریباً ایک سال بعد اس غلط معلومات کو پھیلایا ہے اور یہ اقدام اس دعوے کی صداقت پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے۔

امریکی تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی کے چیف کرسٹوفر ری نے بدھ کے روز بوسٹن چلڈرن ہسپتال پر سائبر حملے کے ایک سال بعد ایران پر اس حملے کا الزام عائد کیا۔

اس امریکی اہلکار نے کہا کہ ہم نے ہسپتال کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچانے سے قبل اس حملے کو بے اثر کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@