تہران، ارنا - کانز فلم فیسٹیول میں ایرانی فلموں کی نمائش کل سے گرینڈ لومیر ہال میں شروع ہوگی اور 27 مئی تک جاری رہے گی۔

ایرانی فلمساز 'سعید روستایی' کی فلم Leila’s Brothers' کو دنیا بھر سے 16 دیگر فلموں کےساتھ 75 ویں کانز فلم فیسٹیول میں نمائش ہوگی۔

یہ فلم ایک سماجی ڈرامہ فلم ہے جو گولڈ مارکیٹ کے عدم توازن سے ہونے والے معاشی نقصان کے بارے میں ہے جس کے کردار پیمان معادی، ترانے علیدوستی،  اور نوید محمد زادہ ہیں۔

Leila’s Brothers'کی فلم کو 25 مئی کو کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس سال 61 واں کانز کریٹکس ویک میں 1 فیچر فلم اور 13 مختصر فلمیں مقابلہ کریں گی اور ایرانی فلمساز 'علی بہراد' کی بنائی گئی فلم "Imagine" اس فیسٹیول میں نمائش ہوگی۔

اس فلم میں لیلیٰ حاتمی اور مہرداد صدیقی نے اداکاری کی جس کی کہانی  ایک ٹیکسی ڈرائیور اور ایک عورت کے درمیان ناکام محبت کے بارے ہے۔

یہ فلم آج اور کل کانزفلم فیسٹیول میں نمائش ہوگی۔

75 واں کانز فلم فیسٹیول 17 سے 28 مئی تک اور 61 واں کانز کریٹکس ویک 18 سے 26 مئی تک منعقد ہوگا۔

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@