تہران، ارنا - ایرانی خواتین کی ٹیم نے فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایشیائی چیمپئن شپ جیت کر تین طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

کرغزستان کے شہر اوش میں 21 سے 23 مئی تک مردوں اور خواتین کے درمیان ایشین کشتی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس سے قبل ایرانی خواتین کی ٹیم نے ان مقابلوں میں 1 سونے، 4 چاندی اور 1 کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
آج ٹورنامنٹ کے آخری دن ایرانی خواتین کی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے مجموعی طور پر تین سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت کر ایشیا کی چیمپئن بن گئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@