تہران، ارنا- مسقط کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر تیل نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر سید "ابراہیم رئیسی" کے کل کے دورے عمان کے موقع پر، مسقط کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر تیل "جواد اوجی" نے آج بروز اتوار کو عمانی وزیر خارجہ سید "بدر البوسعیدی" سے ایک ملاقات میں توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر تیل نے اپنے دورہ مسقط کے موقع پر عمانی تنظیم برائے سرمایہ کاری کے سربراہ سے ملاقات کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز کے دوران، عمانی وزی برائے توانائی اور کان کنی کے امور سے بھی ملاقات اور بات چیت کی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@