تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تہران اور برسلز کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کی کوششوں کا خیر مقدم کرے گا۔

 یہ بات ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز ٹیلی فون پر بیلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کروکے ساتھ ایک گفتگو میں کہی۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے کئی سالوں سے باہمی احترام اور مفادت کے اصولوں پر مبنی اپنے سفارتی تعلقات کو آگے بڑھایا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران تہران اور برسلز کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

رئیسی نے تعاون کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے دونوں ممالک میں مناسب مواقع اور صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ صلاحیتوں کا نفاذ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک اچھا موقع بھی ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر بیلجیئم کے وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات اور مثبت تاریخ کے پیش نظر بیلجیم کیلیے ان تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے حکام کی کوششوں سے اسلامی جمہوریہ کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو وسعت دینے کا عمل احسن طریقے سے آگے بڑھے گا اور ہم باہمی تعلقات خاص طور تر اقتصادی اور قونصلر شعبوں تعاون کو مضبوط بنانے کے درپے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@