نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی نائب خاتون سربراہ اور سفیر ننے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں جو کوویڈ 19 نے دنیا کے لیے بہت اقتصادی چیلنجز پیدا کیے ہیں، یکطرفہ پابندیوں نے ممالک کی اقتصادی ترقی کو سنجیدگی سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بات 'زہرا ارشادی' نے منگل کے روز اقوام متحدہ میں 'آبادی اور ترقی' کے کمیشن کے 55ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا ک ایسی صورتحال میں جو کوویڈ 19 نے دنیا کے لیے بہت اقتصادی چیلنجز پیدا کیے ہیں، یکطرفہ پابندیوں نے ممالک کی اقتصادی ترقی کو سنجیدگی سے ہدف بنایا ہے۔

ارشادی نے کہا کہ ان جابرانہ پابندیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پابندیوں کے شکار ممالک میں کمزور طبقوں کے لیے بنیادی طبی اشیاء اور سامان تک رسائی کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کی زندگی اور صحت کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، ادویات اور طبی سامان کی پیداوار میں غیر ملکی زرمبادلہ کے وسائل پر سخت پابندیوں کی وجہ سے شدید رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے ملک جس کے عوام سب سے زیادہ جابرانہ یکطرفہ یکطرفہ جبر کے اقدامات سے دوچار ہیں ، کے نمائندے کے طور پر ، اقتصادی اور سماجی ترقی تک مکمل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام یکطرفہ پابندیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتی ہوں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1