اجراء کی تاریخ: 26 اپریل 2022 - 14:46

تہران، ارنا - چین کے وزیر دفاع ایک اعلیٰ فوجی وفد کی سربراہی میں تہران روانہ ہوں گے۔

جنرل وی فینگے بدھ کے روز ایرانی دارالحکومت میں اپنے ایرانی ہم منصب جنرل محمد رضا اشتیانی سے ملاقات کریں گے۔
وہ تازہ ترین بین الاقوامی اور علاقائی پیش رفت اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایرانی حکام سے ملاقات کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@