تہران، ارنا - ایک یمنی عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92مرتبہ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایک یمنی عہدیدار نے جمعرات کی رات اعلان کیا کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92مرتبہ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

'سبا' نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی میں صعدہ اور مأرب کے صوبوں پر جاسوس طیاروں کی وسیع پرواز اور مأرب کے محاذ پر جارحانہ کارروائیوں کی نگرانی شامل ہے۔

اس کے علاوہ سعودی اتحادی کے طیاروں  نے کئی مواقع پر مأرب کے علاقے العکد اور البلق الشرقی اور صعدہ کے علاقے الملاحیظ اور المدافن کو راکٹوں اور توپ خانے سے نشانہ بناکر بمباری کی۔

یہ حملے ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے 2 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ دونوں فریقین کی رضامندی سے یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی ہفتہ کی شام سات بجے سے شروع ہو جائے گی اور آج رات سے زمینی، فضائی اور سمندری تمام جارحانہ فوجی آپریشن بند کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے استعفی اور مفرور صدر"عبدربہ منصور ہادی" کو وطن واپس لانے کے بہانے میں امریکہ کی مدد سے متعدد مغربی اور عرب ممالک کے اتحاد کے فریم ورک کے اندر اپریل 2015ء سے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی عوام مارے گئے ہیں اور اقوام متحدہ کے مطابق، اس ملک میں قحط دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی بن چکا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@