یہ بات بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے جمعرات کے روز اپنے جاپانی ہم منصب جنرل کیشی نوبوئو کے ساتھ ایک آن لائن ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مغربی اور مشرقی ایشیا کے اہم جیو پولیٹیکل خطوں میں ایران اور جاپان کی حیثیت کی حساسیت پر زور دیا۔
جنرل آشتیانی نے ایران اور جاپان کے درمیان امن و استحکام کے فریم ورک میں تعلقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی اور استحکام کے لیے خطے کی ریاستوں کے درمیان اجتماعی تعاون ضروری ہے۔
ایرانی وزیر دفاع نے خلیج فارس کے علاقے اور آبنائے ہرمز کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے، بحری جہازوں کی حفاظت کی ضرورت پر ایران کے موقف کو واضح کیا اور کہا کہ غیر ملکی افواج کی موجودگی ناجائز اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔
جاپانی وزیر دفاع نے مغربی ایشیا میں جاپان کے بحری بیڑے کی سرگرمیوں کی وضاحت کی اور نیوی گیشن سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔
دنوں ممالک کے وزرائے دفاع نے اس آن لائن ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 14 اپریل 2022 - 16:47
تہران، ارنا - ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ خطے میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی اور علاقائی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔