تہران، ارنا - ایرانی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران مغرب کے عالمی استکبار اور صہیونیوں کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے۔

یہ بات برگیڈئیر جنرل اسماعیل قاآنی نے جمعرات کے روز قدس فورس کے جانشین شہید سید محمد حجازی کی پہلی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف لڑنے والوں کی حمایت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہماری مزاحمت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، مزاحمتی تحریک کے نوجوانوں نے اپنی کارروائیوں سے اسرائیل کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
جنرل قاآنی  نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کی تباہی کے عمل کو تیز کیا جائے گا اور ایران کے پاس یمن میں سعودی عرب کے جرائم کے ثبوت موجود ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@