ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے منگل کے روز برکینا فاسو کی وزیر خارجہ اولیویا راگنا گہنوندی' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں نئی وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کر کے ان کی کامیابی اور سربلندی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں براعظم افریقہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے برکینا فاسو سمیت اس براعظم کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے تہران کے پختہ عزم پر زور دیا۔
ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مشترکہ کمیشن کے انعقاد کے لیے آمادگی کا اعلان کیا۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں اس ملک اور مغربی افریقہ کے خطے میں انتہا پسند اور تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو تشویشناک قرار دیا۔
اس موقع پر محترمہ خاتون اولیا روامبا نے رمضان المبارک کے مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروع کیلیے امید ظاہر کی۔
انہوں نے ایران سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں برکینا فاسو کے ساتھ اپنے تجربات کو شیئر کرنے کا مطالبہ کیا۔
برکینا فاسو کی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سیاسی،اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی کے تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی جانب سے مختلف امداد کی منتقلی پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@