یہ بات زیاد النخالہ نے اتوار کے روز لبنانی ٹی وی 'المینار' کے ساتھ انٹرویر دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں لمحہ بہ لمحہ صہیونی جابر رجیم کے سات جامع تصادم کاانتظار کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے پاس میز پر بہت آپشنز موجود ہیں اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کا اتحاد ضروری ہے۔
النخالہ نے بتایا کہ حالیہ بہادرانہ کارروائیاں قابض حکومت کےساتھ بہادرانہ مقابلہ کیلیے فلسطینیوں کی صلاحیت کو واضح کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مزاحمتی فرنٹ صیہونیوں کا جواب دے گی اور ہم ایک جامع تصادم کے لیے تیار ہیں اور ہم بیت المقدس یا مغربی کنارے کے بحران پر اپنی آنکھیں کو بند نہیں کر سکتے ہیں اور اس مسئلے کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں۔
النخالہ نے مزید کہا کہ ہم رمضان المبارک کے مہینے میں جنگ کے دہانے پر ہیں اور ہمارے یقین ہے کہ کہ قابض حکومت اپنی طاقت کے باوجود فلسطینی عوام کے ارادے اور عزم کے سامنے کمزور ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@