آبادان، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی شرح کم ہو رہی ہے۔

 یہ بات بہرام عین اللہی نے پیر کے روز شہر آبادان کے طالقانی اسپتال کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا کی چھٹی لہر میں کوویڈ 19 کی شرح میں کمی کے ساتھ ملک میں اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں کمی دیکھنے آئی ہے۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 سے کم تک پہنچ گئی ہے جو یہ تعداد اگلے ہفتے 50 سے کم ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔

وزیر صحت نے لوگوں سے ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی اور امریکی ممالک میں کورونا کی چھٹی لہر جاری ہےاسی وجہ سےہمیں ابھی بھی سماجی دوری اورصحت کے پروٹوکول کو نظر انداز نہیں چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@