تہران، ارنا -  اسرائیلی اخبار 'ہاریٹز' نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس سروس یوکرین کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

اخبار 'ہاریٹز  نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک سینئر مشیر کے حوالے سے کہا کہ یوکرین کی انٹیلی جنس سروسز کا اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ بہت قریبی تعاون ہے۔

زیلنسکی کے اس سینئر مشیر نے کہا کہ قریبی تعاون کے باوجود کیف ابھی بھی روس کے نمٹنے کیلیے اسرائیل سے مانگنے والی تمام سیکورٹی امداد کو حاصل نہیں کر سکا ہے۔

یوکرائن کےصدارتی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ یوکرین اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم کے ساتھ ساتھ بدنام زمانہ پیگاسس سافٹ ویئر بھی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1