تہران، ارنا - وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاوید رحمان کی حالیہ رپورٹ اور بیانات کے حوالے سے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایرانی انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر 'جاوید رحمان' کی متعصبانہ اور غلط معلومات سے بھری ہوئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے سیاسی اور انتخابی نقطہ نظر نہ صرف اسے فروغ دینے میں مددگار نہیں کرتا ہے بلکہ انسانی حقوق کو تباہ اور مجروح کرتا ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے جاوید رحمان کے حالیہ بیانات اور رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے یکطرفہ جابرانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی نمائندے کی جانب سے ان اقدامات کے منفی اثرات کو نظر انداز کرنا اس کی جانبداری اور  انسانی حقوق کونسل کے49ویں اجلاس میں اپنی رپورٹ کے نامکمل ہونے کی علامت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے اس رپورٹ پر تفصیلی تبصرے فراہم کیے ہیں جسے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے باضابطہ طور پر شائع کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایرانی انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر 'جاوید رحمان' کی متعصبانہ اور غلط معلومات سے بھری ہوئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے سیاسی اور انتخابی نقطہ نظر نہ صرف اسے فروغ دینے میں مددگار نہیں کرتا ہے بلکہ انسانی حقوق کو تباہ اور مجروح کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران انسانی حقوق کے بارے میں مغربی ممالک کے دوہرے اور منافقانہ رویے کو مسترد کر کے  دنیا میں انسانی حقوق کی حمایت کرے گا اور یکطرفہ امریکی جابرانہ اقدامات کے نفاذ کے باوجود اپنے لوگوں کے انسانی حقوق کے فروغ کو سنجیدگی سے جاری رکھے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1