یہ بات میجر جنرل "حسین سلامی" نے جمعرات کے روز ایرانی پاسداران انقلاب کے کور کمانڈرز فورم میں کہی۔
انہوں کہا کہ دفاع مقدس کے سالوں کی اختراعات صرف اسی دور تک محدود نہیں ہیں بلکہ مستقبل کے لیے مستقل اور فائدہ مند بھی ہیں۔
جنرل سلامی نے کہا کہ جہاد سب سے خوبصورت نیک عمل ہے اور اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، ایرانی عوام مقدس دفاعی دور میں عوام کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریل ایران کو دشمنوں کے خطرات کا سامنا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یورپ کے حالیہ واقعات اور پیش رفت نے ایران کو ترجیحات سے باہر نہیں کیا ہے اور دشمن نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں، فوجی دھمکیوں اور نفسیاتی اور انٹیلیجنس جنگ کا سہارا لیا ہے۔ لیکن ایرانی پاسداران انقلاب مضبوطی سے دشمنوں کی سازشوں اور نفرت کے خلاف ڈٹ گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 10 مارچ 2022 - 16:02
تہران، ارنا - پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہمیں دشمنوں پر سبقت حاصل ہے اور آج ہماری کامیابیاں لوگ کی قیادت، حمایت اور ہمدردی کی پیروی کا نتیجہ ہیں۔