یہ بات محمد رضا داورزنی نے قومی والی بال ٹیم کی آج کی تربیت کے موقع پر کہی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی خواتین کی قومی والی بال ٹیم کو 48 سال بعد دوبارہ ایشیائی کھیلوں میں بھیجا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن کی حکمت عملی یہ ہے کہ جیسا کہ ہم نے 15 سال پہلے مردوں کی والی بال ٹیم کے فروغ کے لیے اس ٹیم پر مخصوص نظر ڈالا اب بھی ہمیں خواتین کی والی بال ٹیم پر مخصوص نظر ڈالنی چاہیے۔
داورزنی نے بتایا کہ ہم نے 15 سال قبل ایرانی والیبال کے فروغ کیلیے صحیح قدم اٹھایا جس سے اس وقت ایرانی ٹیم دنیا میں 27ویں پوزیشن سے آٹھویں نمبر پر آ گئی اور اگر چہ اس راستے میں ہم نے بہت محنت کی لیکن ہم خواتین کی والی بال ٹیم کے لیے اس کام کو کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ بہتر منصوبہ بندی، ، کمزوریوں کو دور کرنے، مزید مناسب سہولتیں کی فراہمی اور مختلف مقابلوں کے انعقاد کے ذریعے والی بال کی ترقی کے ساتھ ملک بھر میں جونیئرز اور ٹین ایجرز دونوں شعبوں میں والی بال کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کریں۔
انہوں نے کہا کہ آخری بار ایرانی خواتین نے ایشیائی کھیلوں میں 1353 ہجری شمسی میں تہران میں شرکت کی تھی۔ اگلے 48 سال تک خواتین نے کسی بڑی تقریب میں شرکت نہیں کی ہے ۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1