تہران، ارنا- پورٹو فٹ بال ٹیم نے اسپورٹنگ لزبن کو اپنے ایرانی سٹار مہدی طارمی کی اعلی کارکردگی سے جیت لیا اور وہ پرتگالی کلب کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی صبح پرتگالی کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں اور انتہائی حساس مقابلے میں اسپورٹنگ نے پورٹو کی میزبانی کی اور پورٹو نے اس مقابلے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-2 نتیجے کیساتھ کامیابی حاصل کی۔

 مہدی طارمی جو خوابوں کا سیزن گزار رہے ہیں، اس میچ میں بھی سٹار آف دی میچ رہے، انہوں نے ایک گول اسکور کیا اور ایک اسسٹ دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا مقابلہ یکم مئی کو انعقاد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پورٹو پرتگالی پریمیئر لیگ کی پہلی پوزیشن میں ہے اور یوروپا لیگ میں بھی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پورٹو  کے ہیڈ کوچ گکونسیسائو" کے کھیلاڑی، سیزن کو چند ٹرافیوں کے ساتھ ختم کر سکتے ہیں اور ایک ناقابل فراموش سال گزار سکتے ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@