تہران، ارنا- ریڈ کراس اور ہلال احمر سوسائٹیز کی بین الاقوامی فیڈریشن کے صدر نے دیہاتوں اور محروم شہری علاقوں میں ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے قیام کے سلسلے میں ایران کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ہلال احمر سوسائٹی دنیا کی مضبوط ترین قومی برادریوں میں سے ایک ہے جو کسی بھی حادثے کے بعد لوگوں کی زندگیوں میں واپسی کی امید ہے۔

ان خیالات کا اظہار یہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے صدر" فرانسسکو روکا "نے دارالحکومت مصر میں مینا (مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ) ہیومینٹیرین لیڈرز کانفرنس کے موقع پر ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے صدر "پیر حسین کولیوند" سے ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایرانی ہلال احمر میں ایک ٹریننگ ٹاؤن قائم کرنے کے منصوبے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ ریڈ کراس اور ہلال احمر کی دیگر آبادیوں کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تصورات سے واقفیت حاصل کرنا اور سیلاب، زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات سے بھی عملی طور پر نمٹنے کو سیکھنے کا ایک اچھا موقع ہے۔

روکا نے امید ظاہر کی کہ وہ جدت، حکمت عملی اور مالیات کے شعبوں میں ٹریننگ ٹاؤن کی تعمیر میں تعاون کریں گے۔

 انہوں نے دنیا میں ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے رضاکاروں کی بڑی تعداد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضاکاروں اور نوجوان اراکین کی تعداد میں اضافہ ایرانی ہلال احمر اور فیڈریشن کے لیے رضاکارانہ خدمات کا ایک کامیاب نمونہ بننے کا ایک اچھا موقع پیدا کر سکتا ہے۔

لورکا نے کہا کہ اگر کوئی آبادی نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام رہے، تو آبادی مرجائے گی اور اپنی سرگرمیوں میں کامیاب نہیں ہوگی۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے صدر نے کہا کہ وہ ایران کے ہلال احمر پروگراموں کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری قومی برادریوں کے ساتھ ایرانی ہلال احمر کے تعلقات کی مضبوطی کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ وہ کمیونٹیز ایران کے تجربے اور علم کو حادثات سے نمٹنے اور روکنے کے لیے استعمال کریں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@