تہران، ارنا – ایرانی  پاستور انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ مختلف ممالک بشمول پڑوسی ممالک پاسٹوکوکس ویکسین خریدنے کے لیے درخواست دے رہے ہیں اور اس کی برآمدات کے لیے بات چیت جاری ہے۔

 یہ بات علیرضا بیگلری نے آج بروز اتوار 'کورونا، پبلک سیفٹی اور ہیلتھ' کے بارے میں قومی کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے پاسٹوکووکس ویکسین سے لوگوں کے اچھے استقبال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے ممالک بشمول ہمسائہ ممالک نے اس ویکسین کا بہت خیر مقدم کیا ہے جو یہ ملک کے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی پاستور انسٹی ٹیوٹ نے عوام کے 100 سالہ اعتماد کے تحفظ کے لیے محفوظ، اور موثر ویکسین فراہم کرنے کا عہد کیا جس میں وہ کامیاب رہا۔

علیرضا بیگلری نے پاسٹوکوکس ویکسین کی تعمیر کو کیوبا کے ساتھ مشترکہ منصوبے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشترکہ منصوبے میں ہم ایک انتہائی مناسب ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوئے اور ہم نے  اسے اپنے ہم وطنوں کیے لیے فراہم کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1