یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز ہفتہ کورونا سے متعلق ایک نشسست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت با سعادت پر مبارکباد پیش کرتے کورونا کے خلاف جنگ میں شامل تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
رئیسی نے صحت کے پروٹوکولز کی مکمل پابندی کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کورونا ویکسین کی تیاری میں ایرانی کمپنیوں کے اقدام کو سراہا۔
انہوں نے مزید بتایا یہ کمپنیاں ملک کی اضافی ویکسینیوں کو دوسرے ممالک خاص طور پر افغانستان میں برآمد کر سکتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کورونا کے خلاف جنگ میں ممالک کے تعاون کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے خطے اور دنیا کے دیگر علاقوں میں ضرورت مند ممالک کی مدد کے پختہ عزم کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ چین کورونا کے مشکل حالات اور لمحوں میں کورونا ویکسین کے بھیجنے کے ساتھ ہماری مدد کی اور اب ہم کورونا کے شعبے میں اپنے سائنسی تجربات کے تبادلے کےساتھ چینی عوام اور حکومت کی مدد کرسکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ