تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی عوام کی حمایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان کے گھروں کی مسماری اور ان کی زمینوں پر قبضے کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا جو کہ بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

رپورٹ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے شیخ جراح علاقے کے فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے زبردستی بے گھر کرنے کے صیہونی ریاست کے نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس قدیم سرزمین کے اصل اور حقیقی باشندوں اور ادیان الہی کے گہوارہ ہونے کے ناطے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی عوام کی حمایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان کے گھروں کی مسماری اور ان کی زمینوں پر قبضے کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا جو کہ بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی قانونی اور انسانی ہمدردی کے عزم پر قائم رہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@