تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے ہفتہ کے روز بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں تہران اور نئی دہلی کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز ہفتہ میونخ کی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر اپنے بھارتی ہم منصب 'سبرامنیم جئے شنکر' کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ہندوستانی خبر رساں ویب سائٹ "اینی" کے مطابق اس ملاقات میں، جو میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر منعقد ہوئی، دونوں فریقوں نے افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت اور ویانا مذاکرات کے بارے میں بات چیت کی۔

ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنی ایک ٹوئٹ میں اس گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے اور مزید کہا کہ اس ملاقات میں ہم نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں، افغانستان اور جوہری معاہدے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمارے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان میونخ سیکورٹی کانفرنس کے 50ویں اجلاس میں شرکت کے لیے کل  بروز جمعہ کو میونخ روانہ ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1