ارنا کے مطابق کشتی فیڈریشن کے سربراہ 'شعلان عبدالکاظم' ، جوڈو فیڈریشن کے سربراہ' سمیر صادق خضیر'، کشتی رانی فیڈریشن کے سربراہ ' ماجد صالح عبدالکریم '، World Sailing (WS(سیلنگ فیڈریشن کے سربراہ تحسین علی احمد ، کراٹے فیڈریشن کےسربراہ عادل عیدان غیلان، شمشیر زنی فیڈریشن کے سربراہ زیاد حسن جاسم ، بیس بال اور سافٹ بال فیڈریشن کے سربراہ علی عبدالحسین جاسم، باسکٹ بال فیڈریشن کے رکن ' محمد علی عبدالہادی، ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سربراہ ہہ ردہ رئوف بارام، ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سربراہ محمد کاظم مزعل ، ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سربراہ طالب فیصل عبدالحسین اور تائیکوانڈو فیڈریشن کے سربراہ ابراہیم جبار شنین نے ایرانی قومی اسپورٹس میوزیم کا دورہ کیا۔
عراقی کھیلوں کے اعلیٰ عہدیداروں کا پہلا وفد 13 فروری بروز ہفتہ ایرانی کھیلوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کیلیے تہران پہنچ گیا۔ اس پانچ روزہ دورے کے دوران، 10 عراقی فیڈریشنوں کے سربراہوں عراقی اولمپک کمیٹی کے سربراہ رعد حمودی سلمان اور سیکرٹری جنرل حیثم عبدالحمید عبدالحافظ اور احمد صبری ردام کے ہمراہ ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1