ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے جمعرات کے روز کو اپنے عراقی ہم منصب "فواد حسین" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی تعلقات کی تازہ ترین تبدیلیوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کورونا کا شکار عراقی وزیر خارجہ کی صحتیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے مکمل صحتیابی کی دعا کی۔
نیز اسلامی جمہوریہ ایران اورع راق کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور اعلی تعلقات کا جائزہ لینے سمیت علاقائی تبدیلیوں اور یمن میں جنگ کے اختتام کی کوشش پر تبادلہ خیال کیا۔
دراین اثنا عراقی وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات سمیت تہران اور ریاض کے درمیان مذاکرات کے تسلسل اور ان کے علاقے پر مثبت اثرات پر زور دیا۔
نیز دونوں فریقین نے خطے کے تمام ممالک اور اقوام کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے ایران اور عراق کے درمیان مشاورت کا تسلسل جاری رکھنے پر زور دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@