نیشنل فیڈریشن آف یونیورسٹی سپورٹس کی رپورٹ کے مطابق آن لائن شطرنج ٹورنامنٹس کا دوسرا دور رواں سال 2 سے 13 ستمبر تک لڑکیوں اور لڑکوں کے دو حصوں میں منعقد ہوا جس کی میزبانی انڈونیشیا نے کی۔
ایرانی مردوں کے طلباء کی ٹیم نے پیر کے روز ان ایشین مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے 22.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ان مقابلوں میں 12 ممالک سے 52 طلباء نے شرکت کی تھی جن مقابلوں میں بھارتی ٹیم نے پہلی پوزیشن اور ملائیشیا اور انڈونیشیا کی ٹیموں نے تیسرے اور چوتھے نمبروں کو حاصل کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1