ماسکو، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے 20 سالہ تعاون منصوبے کی عمر قریب مستقبل میں 20 برس کی ہوگی جسے خود بخود مزید 5 سالوں کیلئے بڑھایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ماسکو کے دورے پر آئے ہوئے "محمد جواد ظریف" نے منگل کے روز اپنے روسی ہم منصب "سرگئی لاوروف" کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کی ملاقات میں باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئے طویل المدتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کو بعد میں دونوں ملکوں کی پارلیمنٹوں میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات دن دن بڑھتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظریف نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت کے پیغام کو ان کے روسی ہم منصب "ولادیمیر پیوٹن" کا حوالہ کیا گیا۔

انہوں نے آج کے مذاکرات پر خوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں دن دن مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

لاوروف نے کہا کہ ایران اور روس کے محکمہ صحت کے درمیان اچھے معاہدے طے ہونے والے ہیں۔

انہوں نے معاش شعبوں میں ایران سے باہمی تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ روس اور ایران کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کا آئندہ سال میں انعقاد ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@