تہران/ ارنا- ناوابستہ تحریک NAM نے ایک باضابطہ بیان جاری کرکے 13 جون کو اسلامی جمہوریہ ایران پر دانستہ طور پر وحشیانہ حملہ کیا جس کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ ایران کے مختلف علاقوں من جملہ گنجان آبادی والے رہائشی مراکز پر حملے کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے جن میں خواتین، بچے، یونیورسٹی پروفیسرز، سائنسدان، اعلی فوجی عہدے داروں اور ان کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔

ناوابستہ تحریک نے ایران کے پرامن ایٹمی تنصیبات پر صیہونی حکومت کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کے نتائج کی جانب سے تشویش کا اظہار بھی کیا۔