تہران – ارنا – آپریشن وعدہ صادق 3 کے تیسرے مرحلے کے تحت، غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے مشترکہ ڈرون اور میزائلی حملوں کا نیا دور تھوڑی دیر قبل شروع ہوگیا

 ارنا کے مطابق  غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے ڈرون اور میزائلی حملوں کا نیا دور شروع ہونے کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے  مختلف شہروں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور اسرائیلیوں کو  پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایران کے آپریشن وعدہ صادق کے تیسرے مرحلے کے نئے دور میں ایران کے ڈرون اور میزائل، غاصب صیہونی حکومت کے ایئر ڈیفنس کی متعدد دیواروں کو عبور کرکے، مقبوضہ فلسطین کے اندرمعینہ اہداف تک پہنچ گئے۔

صیہونی میڈیا کے حوالے سے  بتایا گیا ہے کہ تل ابیب اور حیفا میں مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔