تہران – ارنا – اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ای سی او نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اس کو ایران کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے

 ارنا کے مطابق اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ای سی او نے آج اتوار 15 جون کو بیان جاری کرکے ، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

 ای سی او نے اپنے بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کو امن کے لئے خطرہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور اس کے قومی اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 ای سی او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم صیہونی حکومت کی اس جارحیت کی ایک بار پھر سخت مذمت کرتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کو اس جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعزیت پیش کی ہے۔  

ای سی او نے اپنے بیان میں، غیر فوجی اہداف منجملہ، نقل و حمل، اور توانائی کے مراکز پر حملوں کو علاقے کے امن اور عالمی ثبات و استحکام کے لئے سنجیدہ خطرہ قرار دیا ہے۔