پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے لکھا ہے کہ شدیدترین ممکنہ الفاظ میں ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ جانی ضیاع پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔

یہ بڑی اور انتہائی غیرذمہ دارانہ حرکت باعث تشویش اور کشیدگی میں مبتلا علاقے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرے گی۔

بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے گزارش ہے کہ حالات کو مزید کشیدہ ہونے سے روکے جس سے خطے بلکہ پوری دنیا کا امن متاثر ہوسکتا ہے۔