محمد علی دادور نے بتایا کہ سب سے زیادہ گنجائش آبادان ریفائنری کی ہے جہاں 70 ہزار بیرل خام تیل کو ریفائن کیا گیا جبکہ ستارہ خلیج فارس میں 35 ہزار بیرل اور اصفہان ریفائنری میں 30 سے 40 ہزار بیرل خام تیل سے مختلف پیٹرولیم مصنوعات تیار کی گئیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کی ریفائنریوں میں گزشتہ موسم سرما میں روزانہ 70 سے 80 لاکھ لیٹر پیٹرول، 1 کروڑ سے لیکر 1 کروڑ 20 لاکھ لیٹر ڈیزل اور ماضی سے کئی گنا زیادہ کیروسین اور جیٹ فیول تیار کیا گیا ہے۔