اجراء کی تاریخ: 24 مئی 2025 - 10:45

خرمشہر، ایرانی تاریخ 3 خرداد 1361 کو ایرانی فوج اور آئی آر جی سی کی بہادری سے بیت المقدس نامی آپریشن میں بعثی افواج سے چھڑایا گیا۔ دفاع مقدس کے دوران خرمشہر کی فتح کا عالمی سطح پر اثر ہوا اور عراقی بعث حکومت نے مذاکرات کے لیے اپنا سیاسی موقف کھو دیا۔ خرمشہر کو آزاد کرانے کا آپریشن ایران پر مسلط کردہ جنگ کی تاریخ میں ایک اہم موڑ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ تاریخی دن ایران میں "مزاحمت، قربانی اور فتح" کے دن کے نام سے مرسوم ہے۔