روم سے ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور امریکی صدر کے نمائندہ خاص اسٹیو وٹکاف کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پانچواں دور تھوڑی دیر پہلے ختم ہوگیا۔
اٹلی کے دارالحکومت روم میں عمانی سفیر کی رہائشگاہ پر ہونے والا بالواسطہ مذاکرات کا پانچواں دور بھی گزشتہ چار ادوار کی مانند، عمانی وزیر خارجہ بد ر بوسعیدی کی ثالثی میں انجام پایا۔
اس سے پہلے ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے روم میں ارنا کے نامہ نگار کو بتایا تھا کہ بالواسطہ مذاکرات کا پانچواں دور پیشہ ورانہ فضا میں انجام دیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ مجموعی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ مذاکرات کا یہ دور مکمل طور پر پیشہ ورانہ اور معقول نیز پرسکون فضا میں انجام پارہا ہے